news ticker
Monday, 1 February 2016
تعلیم کی ضرورت
تعلیم نسواں
تعلیم کسی بھی قوم کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت ۔دور جدید کے تناظر میں دیکھا جائے تواس کی ضرورت ،اہمیت وافادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا آج دنیا جس برق رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے اس سے اہل علم بخوبی واقف ہیں ،ہمارے معاشرے کے بیشتر گھرانوں میں عورتوں کیے تعلیم حاصل کرنے کو برا سمجھا جاتا ہے جبکہ آج کے دور میں عورت کا تعلیم حاصل کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنامردوں کے لئے ضروری ہے ۔
یہ سچ ہے کہ ایک پڑھی لکھی عورت معاشرے میں ایک بہترین کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی بھی پیدا کرسکتی ہے۔عورت کو دنیا میں مختلف کردار نبھانے ہوتے ہیں کبھی ماں بن کر کبھی بہن کی صورت میں ، کبھی بیوی کے روپ میں اور کبھی بیٹی بن کر ان تمام مدارج میں اس کی زمہ داریا ں بھی بدلتی رہتی ہیں اسے نئے نئے خیالات سے دوچار ہوتا پڑتا ہے ان تمام مدارج سے کامیابی کے ساتھ گزرنے کے لیئے عورت کا تعلیمی یافتہ ہونا ضروری ہے۔
اب یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ معاشرے میں ایک بہترین کردار ادا کرنے کے لیے عورت کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے ایک پڑھی لکھی عورت اپنے بچوں کی پرورش میں مثبت ثابت ہو تی ہے۔انسان صحیح تعلیم ک بعد ہی انسان بنتا ہے ورنہ تعلیم اس کے لیئے الزام بن کر رہ جاتی ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
سماجی وثقافتی اقدار کس طریقے سے کراچی میں امن و برداشت کو فراغ دے سکتے ہیں۔۔۔
کسی بھی معاشرے کی خوشحالی ،ترقی و کا میابی کا رازاس معاشرے کے امن و امان اور لوگوں میں ایک دوسرے کے لیئے مذہبی،ثقافتی اور سماجی جذب...
-
پُرسکون اورپُر رامن معاشرہ کون نہیں چاہتا آج اگر کوئی ہم میں سے کسی سےبھی پوچھا جائےتو ہماری ترجیح ایک ایسے معاشرے میں رہنا ہوگی...
-
کتاب ایک خزانہ اگر آپ کتا ب کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں اور کتابیں پڑھنے کا ذوق و شوق رکھتے ہیں آپ کتا ب ختم کرنے یا پڑھنے کے لئے رات دی...
-
تبدیلی سرکار اور عوام کا حال زار سال 2018 کے انتخابات سے قبل یوں محسوس ہوتا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نے اس انتخابات میں فتح حاصل کر لی تو ...